English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ خلا میں بھیج دیا

share with us


ریاض:06فروری2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا۔سعودی مصنوعی سیارے کے آخری پرزے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دستخط ثبت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنسوٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہSGA۔1 خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا گیا۔ یہ جوایانا ایئر بیس سے خلامیں چھوڑا گیا۔یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران سعودی مصنوعی سیارے کے آخری پرزے پر دستخط ثبت کرتے ہوئے لکھاتھا’’بادلوں سے اونچی اڑان‘‘۔سعودی مصنوعی سیارہ آئندہ 20سال تک کام کرے گا۔ اس سے کمیونیکشن میں بڑی تبدیلی واقع ہوگی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا