English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام سے انخلا سے قبل داعش اپنے تمام ٹھکانوں سے محروم ہوجائے گی، امریکی جنرل

share with us


واشنگٹن:06فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل جو مشرق وسطی میں امریکی فوج کے انچارج بھی ہیں کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا سے قبل'داعش' اپنے تمام ٹھکانوں سے محروم ہوجائے گی۔تاہم امریکی جنرل نے خبردار کیا کہ داعش اس وقت شام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور امریکی انخلا کے بعد بھی وہ خطرہ برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کی قیادت، جگجو، معاونت کار، سہولت کار اور وسائل رکھتی ہے اور وہ لڑائی جاری رکھ سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل فوٹیل نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج نکالنے کے اعلان سے قبل کوئی مشورہ نہیں کیا۔جنرل جوزف فوٹیل امریکا کے ان عسکری رہ نماؤں میں سے ایک ہیں جو شام سے امریکی فوج کے انخلا کے خطرناک نتائج اور داعش کے دوبارہ منظم ہونے کی وارننگ دے چکے ہیں۔امریکی سینیٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنرل فوٹیل نے کہا کہ ہمیں داعش کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھنا چاہیے۔ اگر یہ گروپ دوبارہ شام میں فعال ہو گیا تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے زیر تسلط علاقے کم ہو کر 20 مربع میل تک آ گئے ہیں۔ شام میں امریکا کی معاون فورسز امریکی فوج کے انخلا سے قبل ان علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کرلیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا