English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی فوج کی جارحیت: بم حملہ کا جھوٹا الزام عائد کر ۱۹ نوجوان کو گولیوں سے کیا چھلنی

share with us

مقبوضہ بیت القدس:05فروری2019(فکروخبر/ذرائع) فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 سالہ عبداللہ فیصل عمر شہید اور ایک 15 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا تازہ واقعہ الجالامہ گاؤں کی ایک چوکی پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی فوج نے براہ راست گولی کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ عبداللہ فیصل عمر نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ 15 سالہ عمر احمد ہنانا زخمی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نوجوانوں کی ٹانگوں اور کمر پر گولیاں لگیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی نوجوان جنین کے علاقے کی چوکی پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے آئے تھے اس لیے ردعمل میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر علاقہ مکینوں نے اسرائیلی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوان غیر مسلح تھے اور موٹر سائیکل پر جنین کی چوکی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا