English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کو ایران کے بیلسٹک میزائلوں پر گہری تشویش

share with us


برلن:05فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی جانب سے ایک بار پھرایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کو ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر گہری تشویش ہے۔ بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں کو کم کریں کیونکہ ایرانی میزائل پروگرام شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کی رینج اور ان کی پیچیدگی میں اضافے کیساتھ تجربات کرنے میں بھی تیزی کے ساتھ سرگرم ہے۔ ایران کی اس طرح کی سرگرمیاں شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ علاقائی عدم استحکام کا موجب بن رہی ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا