English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حکومت نے عالمی امن مشن کی تجاویز قبول ، حوثیوں نے مسترد کر دیں

share with us



اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ مشن
کے سربراہ پیٹرک کمائرٹ کاحوثیوں پر جنگ بندی معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کے لیے دباؤ بڑھانے پر زور 


صنعاء:05فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سویڈن جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت نے مشن کی تجاویز قبول جبکہ حوثی باغیوں نے مسترد کردی ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ مشن کے سربراہ پیٹرک کمائرٹ نے حوثیوں پر جنگ بندی معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کے لیے دباؤ بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ وہ بندرگاہوں سے نکل جائیں اور اپنے جگجوؤں کو مزید نہ پھیلائیں۔ذرائع کے مطابق کمائرٹ نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس اور دیگر عالمی عہدیداروں سے کہاہے کہ وہ حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کا پابند کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالیں۔ یہ دباؤ ایک ایسے وقت میں ڈالا جا رہا ہے جب الحدیدہ شہر اور بندرگاہ پر پیش آنے والے بعض واقعات نے جنگ بندی سمجھوتے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این مبصر کمیٹی کے سربراہ پیٹرک کمائرٹ نے یمنی حکومت اور حوثیوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں تاہم ان ملاقاتوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی طرف سے دی گئی تجاویز اور شرائط سے اتفاق کیا ہے مگر دوسری طرف حوثیوں نے سویڈن معاہدے میں طے شدہ شرائط پرعمل درآمد سے فرار اختیار کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ان شرائط میں الحدیدہ سے حوثی جنگجوؤں کا مکمل انخلا اور شہر کا کنٹرول حکومتی فورسز کیحوالے کرنا شامل تھا مگر حوثی نہ صرف جنگجوؤں کو نکالنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں بلکہ مزید جنگجوؤں کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا