English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دبئی کی کمپنی کا عہدیدار ہلاک

share with us

موغا دیشو۔:05فروری2019(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دبئی کی کمپنی کے عہدیدار کو ہلاک کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صومالیہ کے خودمختار صوبہ پونٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں ماہی گیروں کے بھیس میں 2حملہ آوروں نے پی اینڈ او پورٹس کے ملازمین پر اندھادھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی کا عہدیدار مالطا کا شہری پا ؤل انتونی فروموسا موقع پر ہلاک اور اس کے ساتھ 3ملازم شدید زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک دوسرا گرفتار کرلیا گیا۔ اس دوران صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم تحریک الشباب نے حملیکی ذمہ داری قبول کرلی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا