English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا منجمد کر دینے والی ریکارڈ سردی کی زد میں

share with us


واشنگٹن:31؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کی کئی ریاستوں اور شہروں کو اس وقت منجمد کر دینے اور ریکارڈ حد تک منفی درجہ حرارت والی سردی کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شکاگو میں آج جمعرات کو درجہ حرارت منفی بتیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے تک گر جائے گا اور یوں بیس جنوری انیس سو پچاسی کو وہاں پڑنے والی زیادہ سے زیادہ سردی کا گزشتہ ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا۔ امریکا کے چند دیگر علاقوں میں تو درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ آج ہی سے مجموعی طور پر درجہ حرارت تھوڑا سا بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا