English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم قبرص میں موجودہ صورتحال کے دوام کے نہیں مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں: ​​​​​​​شمالی قبرصی ترک جمہوریہ صدر

share with us

انقرہ:27؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن جی نے کہا ہے کہ ہم، اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں اور مذاکراتی عمل کے ساتھ قبرص میں کسی ممکنہ سمجھوتے کے حصول پر یقین رکھتے ہیں۔صدر آقن جی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ قبرص میں زیر غور فیڈریشن ماڈل ابھی تک اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ فیڈریشن ماڈل سیاسی مساوات کا حامل ہے اور میری رائے میں اس وقت زیر غور یہ فیڈریشن  ماڈل دو طرفہ شکل میں قبول کیا جا سکنے والا سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ ماڈل ہے۔

آقن جی نے کہا  ہےکہ اب کے بعد اگر کوئی مذاکرتی عمل شروع ہوتا ہے تو وہ اوپن اینڈڈ ٹائم ٹیبل کا حامل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم قبرص میں موجودہ صورتحال کے دوام کے نہیں مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔

جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکولس اناستاسیادس کے مختلف ماحول اور وقتوں میں دو حکومتی  کنفیڈریشن  اور لچک دار فیڈریشن جیسے مختلف حل ماڈلوں کا ذکر کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے آقن جی نے کہا ہے کہ اناستاسیادس کو اب اپنے عوام کی طرف سے اپنی خواہش کو واضح اور دو ٹوک شکل میں بتانا چاہیے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن جی نے کہا  ہےکہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر کوئی  نئی سوچ ہو تو اس کا تبادلہ کیا جانا چاہیے اور ان پر غور کا موقع دیا جانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا