English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمان افریقی ملک چاڈ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:21؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے افریقی ملک چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان 50 سال سے سفارتی تعلقات تعطل کا شکار چلے آرہے تھے۔گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یاھو اور افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے 1972 کے بعد سے تعطل کا شکار تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ مفادات اور مستقبل کی ترقی کے لیے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ چاڈ کیدورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک تعلقات کی بحالی کے لیے تاریخی پیش رفت کررنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اکثریتی افریقی ملک چاڈ کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے بعد خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی اسرائیل کے روابط میں اضافے کی توقع ہے۔نتین یاھو نے کہا کہ لیبیا اور سوڈان کی سرحدوں سے متصل چاڈ کے ساتھ تعلقات تاریخی پیش رفت اور اسرائیل کی افریقی خطے میں نمایاں سفارتی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ مغربی افریقا کے ممالک میں چاڈد شدت پسند گروپوں بوکو حرام اور داعش کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں امریکا نے چاڈ کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں اور جنگی کشتیوں کا تحفہ دیا تھا۔سنہ 1967کی جنگ سے قبل افریقی چاڈ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے مگر اس جنگ کے بعد اور 1973 کی جنگ کے بعد چاڈ نے مسلمان ممالک کے دباؤ کے بعد صہیونی ریاست سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا