English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردنی فرمانروا کے استقبال میں فلسطینی پرچم، عراقی حکومت مشکل میں پھنس گئی

share with us


کمپنی کی غلطی ہے جسے بغداد میں مہمانوں کے استقبال کے لیے اسکرینیں نصب کرنے کا کام سونپا گیا تھا،عراقی حکومت


بغداد:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے دورہ عراق کے دوران بغداد حکومت کو اس وقت سبکی اور پریشانی کاسامنا کرنا پڑا جب دارالحکومت کی سڑکوں پر لگائی گئی اسکرینوں پر غلطی سے اردن کے بجائے فلسطین کے پرچم لہرا دئیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حکومت نے کہا کہ اردن کے بجائے فلسطینی پرچم لہرانے کا واقعہ مہمان اردنی فرمانروا کے پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں بلکہ یہ اس کمپنی کی غلطی ہے جسے بغداد میں مہمانوں کے استقبال کے لیے اسکرینیں نصب کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔خیال رہے کہ شاہ عبداللہ دوم دو روز قبل عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے۔ انہوں نے عراقی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ،انسداد دہشت گردی اور زندگی کے بعض دوسرے شعبوں میں تعاون پر مذاکرات کیے تاہم اس موقع پر عراقی حکومت کو مہمان کے استقبال کے دوران فلسطینی پرچم دکھانے پر شرمندگی بھی تھی۔اگرچہ بغداد کی شاہراؤں پر جگہ جگہ عراق اور اردنی پرچم لہرائے گئے تھے اور جگہ جگہ بھاری بھرکم اسکرینوں پر دونوں ملکوں کے پرچم اور استقبالیہ کلمات کے سلائیڈ چل رہے تھے۔ اس کے باوجود کئی ایک مقامات پر اردن کے بجائے فلسطینی پرچم دیکھنے کو ملے۔نشاندہی کے بعد متعلقہ حکام نے فورا غلطی ٹھیک کردی مگر تب تک شاہ عبداللہ وہاں سے گذر چکے تھے۔عراقی حکام کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ دوم ملاقاتوں کے بعد بغداد میں الاعظمیہ قبرستان بھی جائیں گے اور امام ابو حنفیہ کے مزار اور مسجد امام ابو حنیفہ کی بھی زیارت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا