English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقتصادی پابندیوں کی دھمکی پر ترکی کا ٹرمپ کو جواب

share with us

انقرہ:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکی کے لئے استعمال کردہ الفاظ پر سخت ردعمل پیش کیا ہے۔قالن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشت گرد آپ کے ساجھے دار اور اتحادی نہیں ہو سکتے۔ ترکی، امریکہ سے اسٹریٹجک شراکت داری کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی توقع رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ   ان ذمہ داریوں کو دہشت گردی  کے پروپیگنڈے سے دھندلانے کی کوشش نہ کی جائے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ کے الفاظ کا جواب دیتے ہوئے قالن نے کہا ہے کہ  ٹرمپ کردوں کو ،امریکہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشتگرد تنظیم پی کے کے اور اس کی شامی شاخ  PYD/YPG کے ساتھ مساوی سمجھنا ایک مہلک غلطی ہے۔ ترکی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے کردوں کے خلاف نہیں۔ ہم ، دہشت گردی کے مقابل ،کردوں  اور دیگر شامی باشندوں کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ نے شام سے نکلنا شروع کر دیا ہے تاہم داعش کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں YPG/PKK کو ہدف بنانے کی صورت میں ترکی کو اقتصادی حوالے سے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ہم علاقے میں ترکی۔شام سرحد پر 20 میل  کا سکیورٹی زون قائم کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا