English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام ميں ايرانی گوداموں کو نشانہ اسرائيلی طياروں نے بنايا، نيتن ياہو

share with us

تل ابیب:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے اس امر کی تصديق کر دی ہے کہ جمعہ گيارہ جنوری کی شب شام ميں کيے گئے فضائی حملے اسرائيلی لڑاکا طياروں نے ہی کيے تھے۔ آج بروز اتوار کابينہ کے ايک اجلاس سے قبل بات چيت کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ دمشق کے بين الاقوامی ہوائی اڈے پر ان حملوں ميں ايرانی اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنايا گيا۔ نيتن ياہو کے بقول يہ پيش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائيل، شام ميں ايران کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ اسرائيلی وزير اعظم نے يہ بھی کہا کہ ان کے لڑاکا طيارے ايرانی اور لبنانی جنگجو تنظيم حزب اللہ کے شام ميں موجود ٹھکانوں کو سينکڑوں مرتبہ نشانہ بنا چکے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا