English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگریس 2020ء کے صدارتی انتخابات کی امیدوار

share with us


رکن کانگریس ٹولسی گابارڈ اپنی انتخابی مہم کے دوران امن اور جنگ کو اہم نعرے کے طورپر اختیار کریں گی 


واشنگٹن:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک خاتون رکن کانگریس ٹولسی گابارڈ نے کہاہے کہ 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گابارڈ جنہوں نے عراق جنگ میں ایک فوجی کی حیثیت سے حصہ لیا نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے آئندہ ہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس حوالے سے باضابطہ طور پر آئندہ ہفتے اعلان کروں گی۔سینتس سالہ رکن کانگریس اپنی انتخابی مہم کے دوران امن اور جنگ کو اہم نعرے کے طورپر اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔قبل ازیں 31 دسمبر 2018ء کو ڈیموکریٹک سینیٹر الیزابیتھ وارن نے بھی ایک کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا وہ نومبر 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز ہیں یا نہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا