English   /   Kannada   /   Nawayathi

الجزائر میں روسی ساختہ کلاشنکوف کی بطوریادگارتنصیب،عوام حکومت پربرہم

share with us


الجزائر کو کلاشنکوف کلچر کی نہیں بلکہ امن کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے،شہریوں کاردعمل


الجزائرسٹی:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک الجزائر کے تیونس کی سرحد کے قریب ایک قصبے میں روسی ساختہ کلاشنکوف کی یادگار نصب کرنے پر عوامی اور ابلاغی حلقوں میں حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے مشرق میں 700 کلو میٹر دور اور تیونس کی سرحد سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر مزرعہ کے مقام پر یہ عجیب یادگار نصب کی گئی ہے۔سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں نے اسے تشدد کی علامت قرار دیتے ہوئے مزرعہ بلدیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔بلدیہ کے چیئرمین نے چار روز قبل کلاشنکوف کی یادگار نصب کی تھی جس کے بعد یہ مقامی اخبارات اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔شہریوں نے کلاشنکوف کی یادگار سوشل میڈیا پر شیئرکی اور حکومت کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ الجزائر کو کلاشنکوف کلچر کی نہیں بلکہ امن کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔کلاشنکوف کی یادگار کی تنصیب اس لیے بھی عجیب ہے کہ یہ کسی خاص قومی موقع پر نہیں کی گئی۔ اخبار کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف کی یادگار دیکھنے والا ہر شخص یہ کہتا ہے کہ اس سے بچوں میں تشدد کے جذبات پیدا ہوں?گے۔ یہ امن اور امید کی نہیں بلکہ تشدد اور خون خرابے کی علامت ہے۔دوسری جانب مزرعہ قصبے کے میئراحمد بوزیدہ بن علی نے کلاشنکوف یادگار کی تنصیب کا دفاع کیا اورکہاکہ کلاشنکوف فرانسیسی قبضے کے خلاف الجزائری فوج کی قربانیوں اور ان کی جدو جہد کی علامت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کلاشنکوف لوہے کے ٹکڑوں اور پرانے زرعی آلات کی مدد سے تیار کی گئی ہے جس کی تیاری میں 500 یورو کی لاگت آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا