English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کے بازارمیں گولہ بارودسے بھری گاڑی کا دھماکہ،ایک شخص ہلاک،16زخمی

share with us


دھماکے میں اصل ہدف الحصیبہ بازار میں گشت کرنے والا ہنگامی فورس کا دستہ تھا،عراقی سیکورٹی ذرائع 


بغداد:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)عراق کے مغربی صوبے انبار میں القائم ضلع میں ایک عوامی بازار کو گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 4 سکیورٹی اہل کار بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی صوبے انبار میں القائم ضلعے میں ایک عوامی بازار کو گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد معن نے کہاکہ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 4 سکیورٹی اہل کار بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں اصل ہدف الحصیبہ بازار میں گشت کرنے والا ہنگامی فورس کا دستہ تھا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کا گھیراؤ کر لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کارروائی آسان بنانے میں مدد کی،یاد رہے کہ دسمبر 2015 میں عراق کے مغربی صوبے انبار کو داعش سے آزاد کرا لیے جانے کے بعد صوبے میں سکیورٹی کے حوالے سے صورت حال مستحکم دیکھی جا رہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا