English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ کی عوام کو قطری امداد جاری کرنا بند کر دی

share with us

یروشلم :09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی ریاست نے محصور فلسطینی علاقےغزہ کی پٹی کے عوام کو قطر کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد روک دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی متاثر ہوئی ہے۔

عبرانی ٹی وی 20 کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی طرف سے دی جانے والی امداد کی تیسری قسط منجمد کرتے ہوئے اس کی غزہ کو جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کو قطر کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے۔ اس کےعلاوہ قطر کی طرف سے غزہ کے محصوررین اور غریب شہریوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد اسرائیل کے توسط سے غزہ تک پہنچائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا