English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھائی لینڈ میں طوفان پابک کا زور ٹوٹ گیا

share with us

بنکاک:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)تھائی لینڈ میں آنے والے طوفان پابک کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد فیری سروس اور پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں طوفان اپنے پیچھے تباہ کاریاں چھوڑ گیا ہے، درخت گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچا، کچھ گھروں کی چھتیں طوفانی ہواو?ں سے اڑ گئیں۔طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوا،جبکہ متعدد پروازیں اور فیری سروس بھی معطل کردی گئی تھی، تاہم ا?ج سے پروازوں اور فیری سروس کا دوبارہ ا?غاز کر دیا گیاہے۔طوفان پابک تھائی لینڈکے جنوبی صوبے سے گزشتہ روز ٹکرایا تھا۔تھائی لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم اب بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے۔۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا