English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمود عباس کی موجودگی میں مصالحت ممکن نہیں، ماھر صلاح

share with us

بیروت:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے غیرملکی امور کے انچارج ماھر صلاح نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی موجودگی میں فلسطینی دھڑوں کیدرمیان مصالحت ممکن نہیں۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ جلد ہی بیرون ملک دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق "الرسالہ داٹ نیٹ" کو دیے گئے انٹرویو میں ماہر صلاح نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، قضیہ فلسطین کور درپیش چیلنجز، حماس کی اندرون اور بیرون ملک کامبیوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیں مصالحت "حماس" اور تحریک فتح دونوں کے مفاد میں ہے مگر صدر محمود عباس اس میں سنجیدہ نہیں۔ ماھرصلاح نے کہا کہ جب تک محمود عباس فلسطینی اتھارٹی پر مسلط ہیں اس وقت تک فلسطینی جماعتوں میں مصالحت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ایک سوال کے جواب میں ماھر صلاح نے کہا کہ ان کی جماعت مصالحت کی خواہاں ہے مگر صدر عباس کی انتقامی کارروائیوں پر ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ حماس غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔حماس رہ نما نے کہاکہ مصر نے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے لیے موثر کوششیں کی ہیں مگر فلسطینی صدر عباس نے ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اسماعیل ھنیہ کے بیرون ملک دورے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کے اندر بیرون ملک دورے پر روانہ ہوں گے۔ مصر ان کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہوگا۔ وہ مصری قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔اس کے بعد وہ روس سمیت دوسرے ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا