English   /   Kannada   /   Nawayathi

قتل کے جرم میں مذہبی رہ نما ابو حمزہ المصری کا بیٹا برطانیہ میں گرفتار

share with us

لندن:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی پولیس نے مذہبی رہ نما ابو حمزہ المصری کے بیٹے کو قتل کے جرم میں حراست میں لینے کے بعد اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ عمران مصطفی کامل پر سال نو کے موقع پر لندن کی مایفیر الراقی کالونی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو چاقو کے حملے میں ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق عمران مصطفی کامل نے وسطی لندن میں رئیل اسٹیٹ کے ایک سیکیورٹی گارڈ پر اس وقت حملہ کیا جب اس کے ساتھ کسی بات پر تنازع ہوا۔ ابو حمزہ المصری کے بیٹے نے "ٹیوڈور سیمیونوف" کے سینے میں چاقو گھونپ دیا جس جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ یہ تقریب پارک لین کے علاقے میں جاری تھی جس میں ابو حمزہ کا بیٹا بھی جانا چاہتا تھا مگر سیکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا۔مصطفی کامل کو گزشتہ روز ویسٹمنسٹر کے مقام پر ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس پر آتشیں اسلحہ رکھنے، خوف و ہراس پھیلانے، شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عاید کیے گئے تاہم قتل کا جرم تا حال مشتبہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا