English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں احتجاج کے بعد دن کے اوقات میں کرفیو لگادیا گیا 

share with us


مظاہرین خوراک کی قلت، بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرے روکنے کیلئے انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کردی گئی


خرطوم:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی ریاست النیل الابیض میں ہونے والے احتجاج کے بعد ریاست بھر میں دن کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ نیل الابیض ریاست کے گورنر ابو القاسم الامین برکہ نے کہا کہ ریاست میں ہنگاموں اور پرتشدد احتجاج کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور رات چھ سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے نیل الابیض ریاست سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔ نیل الابیض ریاست میں احتجاج کے بعد تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ خرطوم میں شاہراہ 60، الدرروشاب اور الحاج یوسف کے مقامات پر مظاہرے ہوئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔خرطوم ریاست میں بھی اتوار تک اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ احتجاج روکنے کے لیے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس تک رسائی روک دی گئی ہے۔مظاہرین خوراک کی قلت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا