English   /   Kannada   /   Nawayathi

اغواء کئے گئے کارگو جہاز کا کنٹرو ل واپس لے لیا ہے ، برطانوی پولیس 

share with us


آپریشن کی تکمیل پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترجمان


لندن:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے ٹیمز کے نزدیک اطالیہ کے ایک کارگو جہاز کا کنٹرول واپس لینے کے حوالے سے اس کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور جہاز کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق آپریشن کی تکمیل پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل مذکورہ جہاز کی آپریٹنگ کمپنی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ چار افراد نے جہاز کے عملے کو دھمکی دی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی اسپیشل فورسز ساحل کے نزدیک کنٹینروں کے حامل اغوا شدہ بحری جہاز کو واپس لینے کے واسطے دھاوے کی تیاری کر رہی تھیں۔اخبار نے مزید بتایا کہ اسپیشل فورسز کے 25 کے قریب کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچایا گیا۔برطانوی پولیس نے بتایا تھا کہ اسے جہاز پر کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے واضح کیا کہ وہ اس واقعے کو قزاقوں یا دہشت گردوں کی کارروائی شمار نہیں کر رہی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا