English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل ،صدر مچل ٹیمر کو بدعنوانی کے نئے الزام کا سامنا 

share with us


ساؤپالو۔20دسمبر(یو این این)برازیل کے اعلیٰ ترین استغاثہ نے گزشتہ روز صدر مچل ٹیمر کے خلاف بدعنوانی کا نیا الزام عائد کردیا ہے،جس نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے نائب کی حیثیت سے کھیل کی کمپنیوں سے رشوتیں وصول کی تھیں۔ یہ سبکدوش ہونے والے صدر کے خلاف بدعنوانی کا تیسرا الزام ہے،جو یکم جنوری کو،جیئرڈ بولسونارو کے لئے عہدہ چھوڑ دیں گے،جو انتہائی دائیں بازو نطریات کے حامل سیاستدان ہیں اور جو اکتوبر میں ہونے والے ان انتخابات میں کامیابی کے بعد انسداد بدعنوانی مہم چلا نے کا وعدہ کر رہے ہیں،جن میں ٹیمر نے حصہ نہیں لیا تھا۔ اعلیٰ استغاثہ راکویل ڈوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیمر اور پانچ دیگر افراد پر رشوت ستانی کے الزام میں ملوث ہونے کا شبہ ہے،جس میں چار بندرگاہی کمپنیاں ملوث ہیں،جنہوں نے مبینہ طور پر غیرقانونی ادائیگیوں کی مد میں 32ملین ریائس(8ملین ڈالر)بٹورے۔ ٹیمر پر اسی کیس میں منی لانڈرنگ کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ عنقریب سبکدوش ہونے والے صدراپنے خلاف عائد بدعنوانی کے پچھلے دو الزامات میں کارروائی سے بچ گئے ہیں جب برازیل کی کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ لیکن تازہ ترین الزام مسائل کا باعث ہوسکتا ہے کیونکہ کانگریس کے پاس بولسونارو کا اقتدار شروع ہونے سے پہلے اس معاملے کاجائزہ لینے کیلئے زیادہ وقت نہیں ہوگا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا