English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھوپیا، منی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ، 10افراد، 1زخمی 

share with us

عدیس آبابا:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی ایتھوپیاکے شورش زدہ خطے میں 10افراداس وقت ہلاک اور1زخمی ہوگیاجب ان کی منی بس سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زدمیں آگئی ،یہ بات مقامی ٹیلی ویژن نے گزشتہ روزبتائی۔ علاقائی سیکیورٹی اہلکارکمال انڈرس کاحوالہ دیتے ہوئے حکومت نوازای بی سی چینل نے بتایاکہ دھماکہ اورومیااوربینی شان گل گوموزخطوں کے درمیان سرحدکے نزدیک ایک شاہراہ پرپیش آیا۔ سرحدی زون میں پرتشددواقعات کی وجہ سے درجنوں افرادہلاک اورایک لاکھ کے قریب بے گھرہوچکے ہیں ،۔ ایتھوپین وزیراعظم ابیے احمدکے اپریل میں برسراقتدارآنے کے بعدسے ان کے اصلاحاتی ایجنڈاکی عالمی سطح پرتعریف کی جارہی ہے ،تاہم انہیں ملک کے متعددحصوں میں فرقہ وارانہ تشددکی لہرپرقابوپانے میں مشکلات درپیش ہیں ،جن میں زیادہ ترزمینوں کے معاملے پرتشددکے واقعات ہورہے ہیں

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا