English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی پارلیمنٹ میں چھوٹی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی

share with us


تحریک عدم اعتماد اسکاٹش نیشنل پارٹی، لب ڈیم، گرین پارٹی اور پلائیڈ کیمرو پارٹی نے پیش کی ٗبرطانوی میڈیا 


لندن:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی پارلیمنٹ میں چھوٹی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق تحریک عدم اعتماد اسکاٹش نیشنل پارٹی، لب ڈیم، گرین پارٹی اور پلائیڈ کیمرو پارٹی نے پیش کی۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر آئن بلیک فورڈ کے مطابق حکومت کے خلاف مشترکہ عدم اعتماد کی تحریک فکسڈ ٹرم پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ کیا ہے جو لیبر لیڈر جریمی کوربن کرنے سے قاصر رہے، لیبر پارٹی کی پیش کی گئی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد محض دکھاوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا