English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ تیل بر آمد کر نے والا ملک بن گیا 

share with us

واشنگٹن :19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ گذشتہ ہفتے تیل برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خام تیل کی کل درآمد کے مقابلے میں اس کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایسا پچھلے 75 برسوں میں پہلی بار ہوا ہے کیونکہ امریکہ اب تک تیل کے لیے دیگر ممالک سے درآمدات پر زیادہ انحصار کرتا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تیل کی پیداوار میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست ٹیکساس کے پیرمیئن علاقے میں، نیو میکسیکو، جنوبی ڈکوٹا کے بیکن اور ریاست پینسلوینیا کے علاقے مرسلز میں تیل کے ہزاروں کنوؤں سے تیل نکالا جانے لگا ۔ان کنوؤں پر امریکہ برسوں سے کام کر رہا تھا ٗ پچھلے ہفتے جو اعداد و شمار سامنے آئے ان کے مطابق امریکہ کی تیل کی درآمد میں کمی آئی اور برآمد میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہو سکتا ہے کہ امریکہ تیل کا چھوٹا درآمد کنندہ ملک ہمیشہ رہے تاہم اب پہلے والی بات نہیں رہ گئی کہ وہ غیر ملکی تیل پر ہی انحصار کرتا رہے گا۔امریکہ کے انرجی سٹریٹیجک اور اکنامک ریسرچ کے سربراہ مائیکل لنچ نے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ توانائی کی پیداوار والا دنیا کا طاقتور ملک بن گئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا