English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی دانتوں کی سب سے بڑی اسمگلنگ ناکام

share with us

یہ کمبوڈیا کی تاریخ میں پکڑی جانی والی سب سے بڑی کھیپ ہے ٗغیر ملکی میڈیا 


پنوم پن:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی کے ایک ہزار سے زائد دانتوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کے نوم پنہ پورٹ پر موزمبیق سے خفیہ طور پر بھیجے جانے والے ایک ہزار 23 ہاتھی دانت ضبط کرلیے گئے جن کا وزن 3.2 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ یہ کمبوڈیا کی تاریخ میں پکڑی جانی والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ہاتھی کے دانتوں کی کھیپ کو امریکی ایمبیسی سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پکڑا گیا، ہاتھی کے دانتوں کو بڑی مہارت کے ساتھ ایک کنٹینر میں ماربل کے پتھروں سے ڈھانپ کر چھپایا گیا تھا۔ موزمبیق سے آنے والی شپمنٹ گزشتہ برس سے پورٹ پر موجود تھی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پکڑی جانی والی کھیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ہاتھی دانت کی فروخت کا کام عروج پر ہے اور ہاتھی کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کے لیے اب تک اْٹھائے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا