English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کے حدیدہ میں حوثیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی

share with us


یمن فائربندی کےمعاہدے کی شرائط پر اب بھی قائم ہے ، یمنی حکومت


صنعاء:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)حوثی ملیشیا نے رواں ہفتے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ساحلی شہر الحدیدہ میں سرکاری فوج پر گولہ باری شروع کردی جبکہ یمنی حکومت نے کہا ہے کہ وہ فائربندی معاہدے کی شرائط پر قائم ہے۔الحدیدہ شہر کے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے شہر کے وسط میں توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔یمنی عہدیدار نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے غریب کالونی، اس کے اطراف، آرٹس کالج، جنرل الیکٹری سٹی فاؤنڈیشن اور دیگر رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق الحدیدہ شہر میں 14 اور 16 کلو میٹر مقامات، شاہراہ الخمسین، الربصا کالونی اور جنوب میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔الحدیدہ گورنری کیسیکرتری نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثیوں نے سویڈن معاہدہ طے پانے کے فوری بعد اس کی خلاف ورزیاں شروع کردی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا