English   /   Kannada   /   Nawayathi

​​​​​​​اقوام عالم میں عالمی ماحولیاتی معاہدے کے لئے قواعد مرتب کرنے کے لئے اتفاق

share with us

کیٹوویس:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام عالم نے عالمی ماحولیاتی معاہدے’’پیرس کلائیمیٹ ٹریٹی‘‘کے لئے قواعد مرتب کرنے کے لئے اتفاق ظاہر کر لیا۔پولینڈ کے مقام کیٹوویس میں 13 روز کے سنجیدہ بحث و مباحثے کے بعد اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے اختتامی روز اقوام عالم نے عالمی ماحولیاتی معاہدے’’پیرس کلائیمیٹ ٹریٹی‘‘کے لئے قواعد(رول بک) مرتب کرنے کے لئے اتفاق کیا ہے۔کانفرنس میں شریک اقوام عالم کے 200سے نمائندہ زائد وفود نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ عالمی درجہ حدت اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کے لئے ’’کامن رول بک‘‘مرتب کی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ ابھی طویل سفر باقی ہے جس کو طے کیا جانا ہے اور ہم اس کے لئے کسی دقیقہ فردوگداش سے کام نہیں لیں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا