English   /   Kannada   /   Nawayathi

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری، مزید 10 فلسطینی گرفتار

share with us


ان افراد کو شہر کے وسط سے راس الجورہ کے مقام پر تلاشی کے دوران حراست میں لے لیاگیا


رم اللہ:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز عباس ملیشیا کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جمعرات کے روز سے جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے غرب اردن اور القدس میں کئی مقامات پر چھاپیمارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔الخلیل شہر سے عباس ملیشیا نے تلاشی کیدوران وسام عاشور اور عبدالعال ابو میالہ جب کہ سابق اسیر امجد سلھب کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔شہر کے وسط سے راس الجورہ کے مقام پر تلاشی کے دوران عباس ملیشیا نے احمد سلھب ، نافذ شوامرہ اور عبداللہ غیث کو حراست میں لے لیا۔ادھر عباس ملیشیا نے رام اللہ میں ایک صحافی عبدالکریم مصیطف کو ایک ریلی کی کوریج کی پاداش میں حراست میں لے لیا۔ عباس ملیشیا نے ایک دوسرے صحافی عبدالمحسن شلالدہ کو ایک ریلی کی تصاویر بنانے سیسختی سے منع کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا