English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی عدالت نے حماس کو دہشتگردی فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی

share with us

برسلز:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپ کی ایک عدالت نے فلسطینی تنظیم 'حماس' کی طرف سے جماعت پر عائد کردہ پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔برسلز میں قائم ایک عدالت نے حماس کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کر دی۔ اس درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی وہ حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالے اور یورپی ممالک میں اس کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کرے۔ تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔خیال رہے کہ سنہ 2007 میں فلسطین کے علاقے غزہ پر حکومت کرنے والی تنظیم حماس پر نائن الیون کے حملوں کے بعد یورپ میں پابندیاں عاید کر دی تھیں حماس طویل عرصے سے یورپ میں پابندیاں اٹھائے جانے کے لیے کوشاں ہے۔گذشتہ روز برسلز کی عدالت نے حماس کی اپیل مسترد کر دی۔ اس سے قبل 2010، 2014 اور 2017 میں یورپی ملکوں کی عدالتوں نے حماس کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا