English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی جارحیت ،ا یک فلسطینی شہید

share with us

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تمام شہروں میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کر کے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا 


رام اللہ :15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ محمود یوسف نخلہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تمام شہروں میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا جس میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر نابلس میں عسکر کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران اشرف نعالو کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا