English   /   Kannada   /   Nawayathi

کون بنے گا چھتیس گڑھ کا وزیر اعلی ،جانئے! وزیر اعلی کی دوڑ میں کون کون ہے شامل

share with us

چھتس گڑھ :15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست چھتس گڑھ کے وزیراعلی کے دوڑ میں کانگریس کے تین قدآور رہنما سرفہرست ہیں۔چھتیس گڑھ میں وزیراعلی کی دوڑ میں بھوپیش سنگھ بگھیل، ٹی ایس سنگھ دیو اور تامر دھوج ساہو کا نام لیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی کے منتخب کیے جانے کے حوالے سے ہفتے کے روز چار بجے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کانگریس کے قانون ساز جماعتوں کی میٹنگ ہوگی۔

غور طلب ہے کہ چھتیس گڑھ کے وزیراعلی کے حوالے سے تاحال تذبذب برقرار ہے۔دہلی میں جمعے کے روز کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔

چھتیس گڑھ کے ریاستی صدر بھوپیش سنگھ بگھیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پورا معاملہ اعلی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔ ہمیں اعلی قیادت کا فیصلہ منظور ہوگا۔وہیں ٹی ایس دیو کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کانگریس چھتس گڑھ کے لیے جلد فیصلہ کریں تو بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو اسمبلی انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد کانگریس میں وزیراعلی کے عہدے کے گھسمان جاری ہے۔چھتس گڑھ میں کانگریس 15 برس بعد حکومت میں واپسی کر رہی ہے۔ 90 سیٹوں والی اسمبلی میں کانگریس نے 68 سیٹیں حاصل کی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا