English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا بیت المقدس میں 'سفارتی کالونی' بنانے کا اعلان

share with us

مقبوضہ بیت المقدس۔13دسمبر(یو این این)اسرائیلی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد شہر میں ایک نئی سفارتی کالونی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی وزارت برائے ہاؤسنگ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتی کالونی کے منصوبے کی تفصیلات اور نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ سفارتی کالونی کیقیام کا مقصد دنیا کو اپنے سفارت خانے تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔عبرانی ٹی وی 7 کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتی کالونی کے لیے "تلبیوت" نامی یہودی کالونی کے قریب جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس میں 9 الگ الگ مقامات پر100 دونم کی جگہ پر تعمیرات کی جائیں گی۔اھر عبرانی اخبار"یدیعوت احرونوت" نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیلی وزیر یوآو گیلینٹ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کو تل ابیب سے اپنے سفارت خانے القدس منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا