English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا سرحدی علاقے میں حزب اللہ کی تیسری سرنگ کا سراغ لگا نے کا دعویٰ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے سرحدی علاقے میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی ایک اور سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سرنگ لبنان سے اس کے علاقے میں داخل ہورہی تھی۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں یہ تیسری سرنگ ہے جس کا اسرائیل نے انکشاف کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں ان زیر زمین سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے کارروائی شروع کررکھی ہے۔اسرائیلی فوج نے اس تیسری سرنگ کے حقیقی محل وقوع کا انکشاف نہیں کیا ہے اور صرف یہ کہا ہے کہ اس سے کوئی حقیقی خطرہ لاحق نہیں تھا۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس زیر زمین سرنگ کے اندر دھماکا خیز مواد نصب کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے 4 دسمبر کو ’’ شمالی ڈھال ‘‘ کے نام سے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی کھودی گئی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے کارروائی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’لبنانی حکومت لبنان کے اس علاقے سے حملوں کے لیے کھودی گئی ان سرنگوں کی ذمے دار ہے‘‘۔اس نے مزید کہا تھا کہ ’’ فوجی حزب اللہ کی حملوں کے لیے بنائی گئی سرنگوں کا سراغ لگانے کے لیے طے شدہ منصوبے کے مطابق کارروائی جاری رکھیں گے‘‘۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا