English   /   Kannada   /   Nawayathi

زیرحراست فلسطینی بچے کے جسمانی ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع

share with us

رام اللہ:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) قابض صہیونی حکام نے 12 سالہ فلسطینی بچے ابراہیم محمد عبیات کے جسمانی ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ ابراہیم عبیات کو اسرائیلی فوج نے 28 نومبر کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا الزام عا ئد کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 270 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے جن میں زیادہ تر "مجد" اور "عوفر" جیلوں میں قید ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا