English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فورسزکی سرحد پر گشت کرتی لبنانی فوج پر فائرنگ،جانی نقصان نہیں ہوا 

share with us

بیروت :09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) لبنانی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحد پر گشت کرنے والے لبنانی فوج پر ہوائی فائرنگ کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے کروم الشراقی کے مقام پر گرین لائن کے قریب لبنانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ تاہم اس فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد صہیونی فوج نے "شمال کی ڈھال" کے نام سے ان سرنگوں?کی مسماری کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا