English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں اڑھائی لاکھ ڈالرمالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو ترک شہریت دینے کا فیصلہ

share with us

انقرہ:08ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے اڑھائی  لاکھ  ڈالر مالیت کے  زیر تعمیر مکانات کی ملکیت رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کو اس رقم کی ادائیگی نوٹری پبلک سے تصدیق کروانے کی صورت  میں اپنی  شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

اس نے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے  سے خریدے گئے غیرمنقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے۔

اس طرح  غیرمنقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کے دوران زیرتعمیر پرا جیکٹ  میں   جائیداد  کو خریدتے ہوئے  اور  اسے نوٹری پبلک سے تصدیق کرواتے ہوئے تین سال تک اس جائیداد کے فروخت نہ کرنے کی شرط پر ترکی کی شہریت دی جا سکے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا