English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانااسرارالحق قاسمیؒ کے انتقال پرگولڈن فیوچر ایجوکیشن کے تحت تعزیتی جلسہ کا انعقاد

share with us

لکھنؤ:08ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)معروف عالم دین وممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمیؒ کے انتقال پر گولڈن فیوچر ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت مدرسہ ریاض (برولیا، ڈالی گنج، لکھنؤ) میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد محمدانس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا
دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ مولانا محمدفرمان ندوی نے کہاکہ مولاناؒ خود اعتمادی،جرأت گفتار،قوم وملت کی خدمت میں سب کچھ لٹادینے کانام ہے مولانااسررالحق قاسمی، ان کی زندگی سراپا عمل اور جہد مسلسل تھی، عالمانہ شان،اور داعیانہ مزاج اورمدبرانہ سوچ کے ذریعہ انہوں نے قوم وملت کی خدمت کی۔
مولاناڈاکٹر ہارون رشیدندوی نے کہاکہ مولانا ؒ حسن اخلاق ،بلندکردار،اورایسی عظیم شخصیت کے مالک تھے کہ ہرمکتبہ فکراور دینی ،ملی ، سیاسی حلقوں میں ایک مقام ومرتبہ اور ہردلعزیز تھے،قوم وملت خاص کر اپنے پارلیمانی حلقہ میں ہر سطح سے جو بے لوث خدمات انجام دی ہیں،اسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
مولانامحمدشمیم ندوی نے مولاناؒ کی فعال قیادت اور بے لوث خدمات کا ذکرکرتے ہوئے کہا قوم وملت کے وہ ایسے عظیم ومحسن قائد تھے کہ قوم وملت کی خوشحالی وترقی اور اقلیتوں کے مسائل کی راہیں تلاش کرنے کے ساتھ تعلیمی وصحافی شعبوں میں اہم کردار اداکیا،ان کے سینے میں ملت کے لئے دھڑکنے والا ایسے دل تھا جو ان کو ہمیشہ بے چین رکھتا،پوری زندگی انسانیت کا درس ،ہندومسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے، فلاحی کاموں اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے میں مولاناؒ کا اہم کردار ہے،مختلف تنظیموں کے اہم عہدوں پر فائزہوکر ہمیشہ اقلیتوں کی بدحالی وپسماندگی کو ختم کرنے کے لئے بڑی بے باکی اور حوصلہ کے ساتھ پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے،اور قوم کی مضبوط آواز بن گرجتے، مولاناؒ کاانتقال ملت کاعظیم خسارہ ہے۔
دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ساجدحسین صاحب،مولاناعبداللہ مخدومی،مولاناجاوید اختر ندوی، مولاناابوبکر صدیق ندوی، ادیب الرحمن ندوی،اطیع اللہ ندوی،حافظ طلحہ، حافظ شریف،لقمان ندوی،عبدالصبورندوی، محمدانس،محمداویس وغیرہ نے بھی مولاناؒ کے لئے بلندئی درجات، اوراہل خانہ وجملہ پسماندکے لئے صبرجمیل کی خداسے دعاکی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا