English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیت المقدس اسلامی دنیا کا مستقل ثقافتی دارالحکومت قرار

share with us


عالم اسلام بالخصوص او آئی سی کے ارکان ممالک کو القدس کی تہذیب وثقافت کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے، عبدالعزیز التویجری


منامہ:03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تعاون تنظیم 'او آئی سی' کے زیر اہتمام خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اسلامی ثقافتی کانفرنس میں مقبوضہ بیت المقدس کو عالم اسلام کا دائمی ثقافتی دارالخلافہ قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلمان ممالک کے وزرا ثقافت کا منامہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بیت المقدس کو سلامی ثقافتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔ اجلاس میں بیت المقدس کی ثقافت اور تہذیب کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔کانفرنس سے خطاب میں او آئی سی کی سائنسی وثقافتی کمیٹی "آئسیسکو" کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز التویجری نے کہا کہ القدس کو صہیونی ریاست کی منظم سے منظم تہذیبی اور ثقافتی یلغار کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کی اسلامی تہذیب وثقافت کی علامات مٹا رہا ہے۔ عالم اسلام بالخصوص 'او آئی سی' کے ارکان ممالک کو القدس کی تہذیب وثقافت کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ القدس کو اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار دینا اہم پیش رفت اور القدس کے حوالے سے او آئی سی کے فیصلوں کا حصہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا