English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ کیساتھ تجارتی تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کر سکتے ،ترکی

share with us

استنبول:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ تجارتی روابط مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق گذشتہ روز سعوی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے استنبول میں اپنی سعودی ہم منصب روشار بیکان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی ترقی کمیٹی "کومسیک" کے 34 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترک خاتون وزیر تجارت نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روابط ترکی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انقرہ سعودیہ کی تجارتی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے ملک میں سعودی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہیں ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بیکان کاکہنا تھا کہ ترکی میں سعودی تاجر برداری کے لیے پرکشش ماحول موجود ہے اور ہم سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پر سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری القصبی نے کہا کہ سعودیہ ترکی کے ساتھ تجارت سمیت تمام تزویراتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب کے اسپیشل سیکٹرکے ادراروں کے مشترکہ اجلاس ہونے چاہئیں تاکہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا