English   /   Kannada   /   Nawayathi

انٹرنیٹ ہمارے وطن کی تباہی کا نیا استعماری ہتھیار ہے،ایرانی عہدیدار

share with us

لندن:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی ورچوئل اسپیس سپریم کونسل کے ڈپٹی چیف محمد خوراکیان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ایران کے خلاف دور جدید کا نیا استعماری ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل اسپیس متکبر عالمی طاقتوں کی جانب سے نصب کردہ ایک سازشی جال ہے جس کا مقصد فوج اور عسکری سامان کے بغیر ہمارے ملک کو تباہ کرنا ہے۔ فرضی اپیلیکشنز کے ذریعے دشمن آسانی کے ساتھ ہماری صلاحیتوں کی لوٹ مار کررہا ہے۔خوراکیان نے ’’ٹیلی گرام‘‘کے عہدیداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عاید کیا کہ ٹیلی گرام ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر ہمیں درکار معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ٹیلی گرام کے ڈائریکٹر سے کہا تھا کہ وہ صارفین کے بارے میں ہمیں ضروری معلومات مہیا کرے۔ ہم دین اور ثقافت کے امین اور محافظ ہیں مگر ہمیں ٹیلی گرام کی طرف سے کسی قسم کی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔خوراکیان نے ایران کے مذہبی مکتب الحوزہ الدینیہ پربھی طلبا کو انٹرنیٹ کے خطراہ سے آگاہ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں عوام اور نئی نسل میں ورچوئل اسپیس کے خطرات کی آگاہی کے ساتھ ایمانی فضا کی کیفیت پیدا کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ ایران میں انٹرنیٹ پرقدغنیں اور سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی محدود ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ صارفین پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے اور انہیں بہت سی عالمی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس تک براہ راست رسائی حاصل نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا