English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ملکی سرمایہ کار افغان اقتصادیات کی بحالی میں مدد کریں، صدر اشرف غنی

share with us


توانائی، تعمیرات اور ملکی ڈھانچے کی تعمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت بہت اہم ہے ،افغان صدر


کابل:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی دو روزہ کانفرنس بدھ اٹھائیس نومبر کو بھی جاری رہی ۔ اس کانفرنس کے پہلے روز افغان صدر اشرف غنی نے غیر ملکی نجی شعبے کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار شروع کرنے کی ترغیبات دیں۔ غنی کے مطابق ایسی مثبت کارروائیوں سے ہی افغان اقتصادیات اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے گی۔ انہوں نے توانائی، تعمیرات اور ملکی ڈھانچے کی تعمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت کو اہم قرار دیا۔ اس کانفرنس میں یورپی کمیشن نے افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے 474 ملین یورو دینے کا وعدہ دیا۔ اقوام متحدہ کی افغان کانفرنس میں جرمنی اور روس کے وزرائے خارجہ سمیت بیس ملکوں کے سفارت کار شریک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا