English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر مصر، شہزاد محمدبن سلمان کا شاندار استقبال 

share with us


صدر السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے بارے امور پر تبادلہ خیال


قاہرہ:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان عرب ممالک کے دورے کے تیسرے مرحلے پر مصر پہنچ گئے ، قاہرہ آمد پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ محمد بن سلمان قاہرہ میں دو روز تک قیام کریں گے۔گذشتہ روز قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر السیسی خود سعودی مہمان کے استقبال کیلیے موجود تھے۔ سعودی ولی عہد کا عرب ممالک کے طویل دورے کا یہ تیسرا پڑاؤ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ بحرین گئے جہاں سے وہ قاہرہ پہنچے ۔مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دوسرے وطن، مصر، پہنچ گئے ہیں۔ وہ یہاں پر دو روز تک قیام کریں گے۔سعودی ولی عہد نے مصری صدر السیسی سے ملاقات کی جس میں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور عرب خطے میں جاری کشیدگی بالخصوص شام کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق مختلف عوامل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا