English   /   Kannada   /   Nawayathi

زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی شہریوں کو ملازمت کی اجازت

share with us

طائف:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے مقامی بازاروں میں روزگار کے نئے ضوابط کی منظوری دیدی۔ انکے بموجب سعودی شہری زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر ملازمت کرسکتے ہیں۔ 12قسم کے زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری لازمی کی گئی تھی۔ اب اس سلسلے میں سعودی شہریوں کو اس قسم کی دکانوں پر مخصوص حالات میں ملازمت کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ وزیر محنت نے کھلی او ربند مارکیٹوں کی سعودائزیشن اور ان میں خواتین کی تقرری سے متعلق پہلے سے نافذ العمل 10قراردادیں منسوخ کردیں۔ان میں عروسی ملبوسات ، مصنوعی زیورات ، خوشبویات، جلابیا جات، جوتے، پرس ، زنانہ کپڑے اور زچہ بچہ کی ضروریات فروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا