English   /   Kannada   /   Nawayathi

انقرہ میں آسٹریا کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ

share with us

انقرہ:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک دارالحکومت انقرہ میں اتوار کے روز آسٹریا کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس سفارت خانے کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جائے واقعہ سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں۔ ایک نجی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیان شب پیش آیا اور پولیس اس میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگانے کی تگ و دو میں ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا