English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاسی پناہ کے متلاشی میکسیکو کی سرحد پر ہی رکیں، ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ   نے کہا ہے کہ وسطی امریکہ سے امریکہ  پہنچنے کے لئے عازم سفر ہونے والے 7 ہزار افراد کے قافلے میں سے کسی  کو بھی عدالتی اجازت نامے کے بغیر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنے سوشل میڈیا پیج سے وسطی امریکہ سے امریکہ کی جنوبی سرحد  پر پہنچنے والے مہاجرین کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عدالتی اجازت نامے کے بغیر ان مہاجرین کو کسی صورت بھی امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم صرف قانونی طریقے سے آنے والوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔ غیر قانونی طریقوں سے آنے والوں کے لئے  ہماری بہت مضبوط پالیسی "پکڑو اور گرفتار کرو " کی شکل میں ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ مہاجرین میکسیکو میں رہیں گے اور ضرورت محسوس کئے جانے پر جنوبی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ بیسیوں سالوں سے   جاری اس غیر قانونی صورتحال کے لئے تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

روزنامہ واشنگٹن  پوسٹ نے آج شائع کردہ خبر میں دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے میکسیکو کی نئی  متوقع حکومت کے ساتھ  معاہدہ کر لیا ہے کہ  امریکہ آنے کے لئے درخواست دینے والے مہاجرین امریکی سرحدی سکیورٹی  کی قانونی کاروائی سے لے کر عدالتی اجازت نامے کے حصول تک میکسیکو کی سرحد پر انتظار کریں گے۔

تاہم میکسیکو انتظامیہ کی وزارت خارجہ کی امیدوار اولگا سانچیز نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا