English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں، حسن روحانی

share with us

تہران:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل جیسا ’کینسر کا پھوڑا‘ قائم کیا، دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں۔

تہران میں منعقدہ سالانہ اسلامی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کا ایک منحوس کن نتیجہ  خطے میں کینسر کے ناسور کی صورت میں نکلا، اسرائیل ایک ’جعلی حکومت‘ ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک سے دوستانہ تعلقات مستحکم کرکے اسرائیل کو محفوظ بنا رہا ہے جب کہ  خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ امریکا خوشامد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کا دفاع کرنے کو تیار ہے، ہم سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مکہ و مدینہ میں رہنے والے ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا