English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی حکومت اور جنگجوؤں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

share with us

انقرہ:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت اور جنگجوؤں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی شام میں حکومت اور باغی جنگجوؤں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس سے فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔

فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ترکی، روس اور ایران کے ورکنگ گروپ ’استانا پروسس‘ کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا۔ یہ گروپ شام میں لاپتہ ہونے والے افراد کی واپسی کے لیے کام کرتا ہے۔

استانا پروسس کے ذریعے مغویوں کو کبھی معاوضے اور کبھی مراعات کے عوض رہا کرایا جاتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اس بار قیدیوں اور مغویوں کے تبادلے کے لیے کیا معاملات طے ہوئے تھے اور وہ کون لوگ ہیں جنہیں طرفین کی جانب سے رہائی ملی۔

جنگ زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والی برطانوی تنظیم کے مبصر کا کہنا ہے کہ باغی جنگجوؤں نے 10 مغویوں کو آزاد کیا جس کے جواب میں حکومت کی جانب سے بھی 10 قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان ادلب میں گھمسان کی جنگ جاری ہے، شامی حکومت ادلب کو داعش جنگجوؤں کا آخری ٹھکانہ قرار دیتی آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا