English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش: ساحل کے قریب کشتی سے 15 لاشیں برآمد

share with us

مراکش:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی افریقی ملک مراکش کی بحریہ نے بحیرہ روم سے ایک کشتی سے 15 لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ 53 پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا ہے۔مراکشی فوج نے اتوار کو بتایا کہ بحریہ کی یونٹ ہفتہ کو جب شمالی شہر ناڈور کے پاس سمندر میں گشت لگا رہی تھی تو ایک کشتی کو مشکلوں میں پھنسا دیکھا۔

 بچائے گئےپناہ گزینوں میں نو خواتین شامل ہیں۔ تمام پناہ گزین ذیلی صحارا افریقی ممالک سے ہیں۔ بحریہ کی فوج نے کشتی سے 15افراد کی لاشیں بھی برآمد کی ہے۔ کشتی کا انجن خراب ہو چکا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سال 2018 میں مراکش میں غیر قانونی پناہ گزینوں کی آمد کی تعداد میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جنوری سے ستمبر کے درمیان 68000 غیر قانونی پناہ گزینوں کی آمد کو ناکام بنایا گیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا