English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب ممالک اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے قیام کیلئے مقابلہ بازی ترک کردیں، سامی ابو زہری

share with us


غزہ :24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)حماس نے عرب ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے قیام کیلئے مقابلہ بازی ترک کردیں،اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو یا کسی دوسرے صہیونی عہدیدار کا استقبال مقبوضہ بیت المقدس سے دست بردار ہونے اور قبلہ اول سے خیانت کے مترادف ہے۔حماس رہنما سامی ابو زھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کسی عرب ملک کی جانب سے نیتن یاھو یا اس کے وزراء کا استقبال کرنا مسلم امہ کے جذبات کی توہین اور قبلہ اول سے خیانت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پوری مسلم امہ کا دشمن ہے اور اس کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی حکومتیں اسرائیل سے دوستانہ تعلقات کے قیام کیلئے مقابلہ بازی ترک کردیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی وجہ سے اسرائیل علاقائی اور عالمی تنہائی کا شکار ہے اور تنہائی سے نکلنے کیلئے عرب ممالک کے قریب ہورہا ہے۔ دوسری جانب عرب قیادت کی طرف سے اسرائیل سے میل جول صہیونی ریاست کو آئینی جواز مہیا نہیں کر سکتے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا